رقم کہاں خرچ ہو گی

کیڈ نے پمز سے تفصیلات مانگ لیں

منگل 7 اپریل 2015 13:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن نے پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز ) سے 60 ملین روپے کے اجراء سے پہلے اس کے استعمال کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔ یہ رقوم پمز میں سیکیورٹی کی بہتری کے لئے جاری کی جائیں گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پمز انتظامیہ نے کیڈ سے 80 ملین روپے مانگے تھے تاہم وہ 60 ملین روپے جاری کرنے پر رضامند ہوا ۔

(جاری ہے)

تاہم یہ ضمانت مانگی کہ انتظامیہ کو استحقاق فراہم کرنا ہو گا ۔ یہ قوم کہاں استعمال ہوں گی ۔ کیڈ کے سیکرٹری خالد حنیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے پمز انتظامیہ کو کہا کہ وہ اس رقم کی یوٹیلائزیشن بریک ڈاؤن بھیجیں تاکہ اس رقم کو بغیر تاخیر کے جاری کیا جا سکے ۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کتنی رقم وہ خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور کس مقصد کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیڈ کے ساتھ تمام تفصیلات شیئر کی ہیں ۔