لاہور : ماڈل عبیرہ قتل کیس میں ملزمہ طوبی کی درخواست ضمانت مسترد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 اپریل 2015 13:31

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) : لاہور کی مقامی عدالت نے ماڈل عبیرہ قتل کیس کی مرکزی نامزد ملزمہ طوبیٰ کی درخواست ضمانت کو مسترد کر دیا. تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں ایڈشنل سیشن جج نے ملزمہ طوبٰی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی .

(جاری ہے)

جس میں ملزمہ کے وکیل نے یہ موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزمہ کو چشم دید گواہان کے بغیر ہی قتل کیس میں نامزد ملزم قرار دے دیا ہے جبکہ اس کے خلاف کوئی گواہی سامنے نہیں آئی، تاہم عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کی بنیاد پر ملزمہ کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا.

متعلقہ عنوان :