راولپنڈی کے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے‘ملک ارشد محمود اعوان

منگل 7 اپریل 2015 13:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک ارشد محمود اعوان نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے -راولپنڈی کے تمام تاجروں کو ساتھ لے کر چلیں گے ہم نے ہم آواز ہو کر شہر کے مسائل حل کر نے ہیں چوری ،ڈکیتی اور تاجروں کے قتل و غارت جیسے بڑھتے ہوئے واقعات پر سی پی او راولپنڈی سے ملاقات کی ہے تاجروں کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ذمہ داری ہے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران کشمیری بازار راولپنڈی کی تقریب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا- تقریب میں ملک ارشد اعوان نو منتخب عہدیداروں ،چئیرمین ایم ندیم کیانی ،صدر ساجد ستی ،جنرل سیکر ٹری شہزاد اشرف ،نائب صدر نادر ،پریس سیکرٹری محمد صادق ،سنئیر نائب صدر چوہدری امجد اور دیگر سے حلف لیا -تقریب سے مرکزی انجمن تاجران کے سنئیر نائب صدر شیخ محمد سلیم ،جنرل سیکرٹری شیخ صداقت ،ڈپٹی سیکر ٹری غلام قادر میر ،نائب صدر حاجی سیف اللہ ،زوالفقار چوہدری ،معزم مغل ،نے بھی خطاب کیا ۔