فیصل کریم خان کنڈی نے ڈیرہ اسما عیل خان میں بلدیاتی امیدواروں سے ٹکٹوں کے حصول کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

منگل 7 اپریل 2015 13:25

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی نے ڈیرہ اسما عیل خان میں بلدیاتی امیدواروں سے ٹکٹوں کے حصول کے لیئے درخواستیں طلب کرلی ہیں، پارٹی ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ضلع کونسل اور تحصیل کونسل کے الیکشن لڑنے کے خواہشمند افراد فوری طور پر اپنی درخواستیں پارٹی کے ڈویژنل صدر فیصل کریم کنڈی کے نام ارسال کریں تاکہ صوبائی قیادت کی مشاورت اور سہ فریقی اتحاد سے ہونے والے معاملات کی روشنی میں امیدواروں کو حتمی شکل دی جا سکے -

متعلقہ عنوان :