عدالتی نظام ہمارے کنٹرول میں نہیں تاہم محکمہ کے تفتیش کے شعبہ کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تفتیش کے معاملہ میں کسی قسم کی قانونی سقم نہ چھوڑی جائے ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختونخواہ ضیاء اللہ طورو

منگل 7 اپریل 2015 13:25

ڈیرہ اسما عیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختونخواہ ضیاء اللہ طورو کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام ہمارے کنٹرول میں نہیں تاہم محکمہ کے تفتیش کے شعبہ کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تفتیش کے معاملہ میں کسی قسم کی قانونی سقم ایسی نہ چھوڑی جائے جس سے کرپٹ افراد کو فائدہ ہو،ان خیالات کااظہار انہوں نیڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسما عیل خان کے صدر اختر حسین قریشی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دورا ن کیا، نوابزدہ ضیاء اللہ طورو نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ ، رشوت کے سدباب کے خلاف ہماری جاری مہم میں کامیابی کے لیئے وکلاء برادی کا تعاون انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے بلکہ وکلا کا اگر ہمیں اس ضمن میں تعاون حاصل ہوگیا تو مہم کی کامیابی میں مذید تیزی یقینی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم جب کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالتے ہیں تو کرپٹ لوگ وکلاء کا سہارا لے لیتے ہیں وکلاء برادی کرپٹ عناصر کی حوصلہ شکنی کرے، انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے، اس ملک کے تمام اثاثہ جات، ایک ایک پائی اور ایک ایک انچ ہماری اور ہمارے پاس ہمارے بچوں کے مستقبل کی امانت ہے، اور اس امانت میں نقب ڈالنے والوں کے ہاتھ روکنا ہم سب کی زمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ وکلاء برادی کرپٹ عناصر کی نشاندہی کرے ہم آپ کی توقعات سے بڑھ کر کارروائی کریں گے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر اختر حسین قریشی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ڈیرہ اسما عیل خان کی وکلاء برادی بدعنوانی ، رشوت ستانی کے خلاف اینٹی کرپشن کا بھر پور ساتھ دے گی تاہم یہ بات ضروری ہے کہ کسی سے زیادتی نہ کی جائے ، زاتی مخالفت کی بنیاد پر محکمہ کو استعمال نہیں ہونا چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں کرپٹ عناصر کا گھیرا تنگ کرنے کے عمل میں محکمہ کی کارکردگی کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اگر کارروائیوں کا یہی تسلسل جاری رہا وہ دن دور نہیں جب ہمیں کرپشن فری معاشرہ نئی نسل کو فخر کے ساتھ حوالے کرنا پڑے گا، انہوں نے ڈیرہ اسما عیل خان میں اسسٹنٹ دائریکٹر سردار شفیع اللہ خان گنڈہ پور کی جانب سے جاری مہم کو بھی سراہا اور کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر خود بھی وکیل رہ چکے ہیں اور ان کی کارکردگی قابل ستائش ہے، نوابزادہ ضیاء اللہ طورو نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کہ کرپشن جیسے ناسور کے خلاف کام کرنا کوئی آسان کام نہیں یہ مشکل ضرور مگر ناممکن نہیں میں ما یو س نہیں ہو ں نہ ہی میں اور میری ٹیم نے ہمت ہا ری ہے ہمیں جو ڈیوٹی دی گئی ہے ہم وہ کرینگے ہم پر جو فر ض عائدکیا گیا اس فر ض کی انجام دہی میں اگر جان بھی چلی جا ئے تو اسے اپنے ما تھے کا جھومر تصور کرتا ہوں، اس موقع پر وکلاء کے وفد نے خیبرپختونخواہ میں دس ماہ میں ایک ارب چھ کروڑ روپے کی ریکوری کرنے پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختونخواہ نوابزادہ ضیاء اللہ طورو اور صوبہ بھر میں کرپٹ عناصر سے سب سے زیادہ ریکوری کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ سرکل سردار شفیع اللہ خان گنڈہ پور کو ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے خصوصی شیلڈز پیش کیں-

متعلقہ عنوان :