آئی پی ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز کل ہوگا ر‘نگا رنگ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی

منگل 7 اپریل 2015 13:15

آئی پی ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز کل ہوگا ر‘نگا رنگ ایونٹ میں آٹھ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز کل بدھ سے ہوگا۔ رنگا رنگ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، کنگز الیون پنجاب، چنائی سپر کنگز، دہلی ڈیئر ڈیولز، ممبئی انڈینز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

47 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 60 میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے مابین ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 24 مئی کو ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلی جانے والی آئی پی ایل کا یہ آٹھواں ایڈیشن ہے، اس لیگ کا آغاز 2007/08 میں ہوا جس کا افتتاحی ایڈیشن راجستھان رائلز نے اپنے نام کیا۔ اس کے بعد سے آئی پی ایل کا ہر سال انعقاد کیا جاتا ہے۔ 2009 کے ایڈیشن میں دکن چارجرز نے فتح حاصل کی۔ 2010 اور 2011 میں چنائی سپر کنگز نے ٹائٹل جیتا۔ 2012 اور 2014 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز جبکہ 2013 میں ممبئی انڈینز نے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :