Live Updates

پی ٹی آئی کے استعفے، ایم کیو ا یم نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک جمع کرا دی

منگل 7 اپریل 2015 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نے پی ٹی آئی کے استعفے منظور کرنے کیلئے تحریک قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی۔ تحریک میں کہا گیا کہ جمع کرائے گئے استعفوں کی منظوری آئینی تقاضا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک پر فاروق ستار، رشید گوڈیل، اقبال محمد علی اور دیگر ارکان کے دستخط ہیں۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان تسلیم کر چکے ہیں کہ انہوں نے استعفے دئیے ہیں اور ان استعفوں کے اصلی ہونے کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔ 40 دن تک مسلسل غیر حاضر رہنے والے رکن کی رکنیت منسوخ ہو جاتی ہے لہذا جمع کرائے گئے استعفوں کی منظوری آئینی تقاضا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات