ہری پور میں مسافر بس پل سے نیچے جاگری،25افراد زخمی

منگل 7 اپریل 2015 13:13

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)ہری پور کے علاقے ترناوا کے قریب مسافر پل سے نیچے گرنے کے باعث 25مسافر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسافر بس میں 40مسافر سوار تھے کہ بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے باعث زخمی ہونے والے 25افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی ہستپال منتقل کر دیا گیاہے جہاں ان کی حالت خطر سے باہر بتائی جا رہی ہے۔