Live Updates

پارلیمنٹ میں آکر بھی اسمبلیوں کو بوگس کہنا عمران خان کا دوہر معیار ہے ‘اب عمران خان کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں‘عمران خان کو اپوزیشن اتحاد میں شامل نہیں کرسکتے‘قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 7 اپریل 2015 13:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ پارلیمنٹ میں آکر بھی اسمبلیوں کو بوگس کہنا عمران خان کا دوہر معیار ہے او ر اب عمران خان کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں‘عمران خان کو اپوزیشن اتحاد میں شامل نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ تحریک انصاف کو اپوزیشن اتحاد میں شامل کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ ہمارے اتحاد میں پی ٹی آئی کی مخال جماعتیں شامل ہیں اور جب تک اتحادی راضٰ نہیں ہوں گے اس وقت تک پی ٹی آئی کو اپوزیشن اتحاد میں شامل نہیں کرسکتے۔

خورشید شاہ نے کہاکہ وزیراعظم کا کردار پارلیمنٹ کو فعال طریقے سے چلانا ہے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ نظام ہموار چلے اور جمہوریت پٹری سے نا اتر ے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات