جھنگ: آئل ٹینکر میں آگ ، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

منگل 7 اپریل 2015 12:40

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)جھنگ میں گڑھ مہاراجہ کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گڑھ مہا راجہ کے علاقے ڈائنا موڑ کے قریب آئل ٹینکر گزر رہا تھا کہ قریب سے گزرنے والے ٹریلر سے رگڑ کھا گیا جس سے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔آگ لگنے سے 2افراد جھلس کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال متنقل کردیا گیا ہے۔آئل ٹینکر پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔