مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود دورہ بنگلہ دیش سے باہر

منگل 7 اپریل 2015 12:05

مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود دورہ بنگلہ دیش سے باہر

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7اپریل ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود ورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 27سالہ مڈل آرڈر بلے باز کا بایاں بازو ٹریننگ کے دوران زخمی ہوگیا ہے جس کے باعث وہ دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے ، ان کی جگہ نوجوان بلے باز سعد نسیم کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :