لاہور : زین قتل کیس کے ملزم مصطفی کانجو کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا ایک اور مقدمہ درج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 اپریل 2015 11:59

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) : کیولری گراؤنڈ میں زین نامی 15 سالہ طالبعلم کو اپنی گولی کا نشانہ بنانے والے ملزم مصطفٰی کانجو کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

(جاری ہے)

جنوبی چھاؤنی پولیس کے مطابق ملزم نے جس کلا شنکوف سے زین پر فائرنگ کی تھی اس کا لائسنس ملزم کے پاس موجود نہیں ہے پولیس نے ملزم سے اسلحہ بر آمد کیا تھا جس کا لائسنس ملزم پیش کرنے سے قاصر رہا. پولیس نے ملزم سے ایک کلا شنکوف اور دس گولیاں بر آمد کی تھیں.

متعلقہ عنوان :