اسلام آباد :ہائی کورٹ میں ڈرون حملو‌ں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج درخواست پر سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 اپریل 2015 11:33

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) : اسلام آباد ہائی کورٹ میں درون حملوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست پر سماعت کی گئی . سماعت میں عدالت نےآئی جی اسلام آباد کو ڈرون حملوں کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا.

(جاری ہے)

عدالت نے کہا کہ اس سے قبل بھی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا گیا تھا لیکن نہیں مانا گیا تاہم سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم دیا کہ 24 گھنٹوں کے اندر ایف آئی آر درج کر کے رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کروائی جائے. جبکہ آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کا کہنا تھا کہ اس کیس میں دفتر خارجہ ا ہم فریق ہے ایف آئی آر کے اندراج سے سفارتی تعلقات خراب ہو سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :