سعودی عرب کے ساتھ تعلقات دو ریاستوں کے درمیان ہیں‘ احسن اقبال

منگل 7 اپریل 2015 11:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات دو ریاستوں کے درمیان ہیں‘ پارلیمنٹ جو بھی مینڈیٹ دے گی اس کی روشنی میں حکومت اپنی پالیسی تشکیل دے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے نیک نیتی کے ساتھ پارلیمنٹ میں بحث شروع کرائی ہے‘ احسن اقبال نے کہا کہ کے پی کے میں جتنے منصوبے ہم نے دیئے ہیں کسی بھی حکومت نے وہاں نہیں دیئے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے بھی اپنے صوبے میں اتنے منصوبے شروع نہیں کئے۔

وفاقی حکومت نے سیاسی اختلاف رائے کو بالائے طاق رکھ کر کے پی کے میں تعلیم‘ صحت اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبے منظور کئے ہیں۔ انہوں نے کا کہ ہم جمہوریت کی مضبوطی کے لئے مفاہمت کے ساتھ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے اسمبلی کے باہر ایسے بیانات دیئے جس سے بدمزگی پیدا ہوئی۔ ہم پی ٹی آئی کو اسمبلیوں میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع اسمبلی میں جے یو آئی (ف) اور دیگر پارٹیوں کے اٹھائے گئے نکات پر وضاحت پیش کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :