اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کی رسوائی سب کے سامنے ہے ، اللہ ایسے حالات کر دے کہ کارکنوں میں واپس آجاوٴں ، الیکشن کے دن کارکن ووٹ لازمی کاسٹ کریں،لوگوں کو کہا گیا ایم کیو ایم کے خلاف جتنا بولو گے اتنا پیسہ ملے گا، کریم آباد میں کیمپ اکھاڑنے کا واقعہ اہل علاقہ کا غصہ تھا، این اے 246 میں پولنگ والے دن پہلے خواتین ووٹ ڈالنے جائیں
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کاتقریب سے خطاب
منگل 7 اپریل 2015 11:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کی رسوائی سب کے سامنے ہے ، اللہ ایسے حالات کر دے کہ کارکنوں میں واپس آجاوٴں ، الیکشن کے دن کارکن ووٹ لازمی کاسٹ کریں،لوگوں کو کہا گیا ایم کیو ایم کے خلاف جتنا بولو گے اتنا پیسہ ملے گا، کریم آباد میں کیمپ اکھاڑنے کا واقعہ اہل علاقہ کا غصہ تھا، این اے 246 میں پولنگ والے دن پہلے خواتین ووٹ ڈالنے جائیں۔
وہ عزیز آباد میں تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کی رسوائی سب کے سامنے ہے۔ لوگوں کو کہا گیا ایم کیو ایم کے خلاف جتنا بولو گے اتنا پیسہ ملے گا۔انھوں نے کہا کہ کریم آباد میں کیمپ اکھاڑنے کا واقعہ اہل علاقہ کا غصہ تھا۔(جاری ہے)
این اے 246 میں پولنگ والے دن پہلے خواتین ووٹ ڈالنے جائیں۔ ایم کیو ایم قائد نے کہا کہ خواتین کے بعد مرد ووٹ ڈالنے جائیں جو کل کہہ رہے تھے کہ اسمبلی میں نہیں جائیں گے ، اب چلے گئے۔
کوئی 40 روز تک اسمبلی سے غیر حاضر رہے تو اس کی رکنیت ختم ہو جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ریلی پر کارکنوں یا ذمہ داروں نے حملہ نہیں کیا۔ اسمبلی کو جعلی کہنے والے اسمبلی میں جا پہنچے۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کے دن اعلان ہوگا کہ متحدہ نے این اے 246 سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.