جہانگیر ترین کی دولت کے جعلی کاغذات کھلے تو انکی عقل ٹھکانے آ جائیگی ، جہانگیر ترین پہلے اپنے لیڈر کی زبان کو لگام دیں، وزیر ریلوے سعد رفیق کاعمران خان اورجہانگیرترین کے بیانات پرردعمل

پیر 6 اپریل 2015 23:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی دولت کے جعلی کاغذات کھلے تو ان کی ہوش ٹھکانے آ جائیگی ، جہانگیر ترین پہلے اپنے لیڈر کی زبان کو لگام دیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ (ن)لیگ کے ارکان نہیں بلکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زبان کو لگام دینے کی ضرورت ہے، ہمیں زبان بند کرنے اور لگام دینے کی باتیں کرنے والے جہانگیر ترین پہلے اپنے لیڈر عمران خان کی زبان کو لگام دیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی دولت کے جعلی کاغذات کھلے تو عقل ٹھکانے آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوغلے پن کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنے والے دوغلے پن کا لفظ استعمال نہ کریں تو بہتر ہے ورنہ ہمیں بھی جواب دینا خوب آتا ہے

متعلقہ عنوان :