Live Updates

خواجہ آصف نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کر کے اپنی اصلیت دیکھا دی ہے ‘ وزیر دفاع نے نہ صرف وزیراعظم بلکہ پوری حکومت کا سر شرم سے جھکا دیا، مشترکہ اجلاس کو حکومت نے خود متنازع بنایا،پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کاو زیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل کا اظہار

پیر 6 اپریل 2015 23:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کر کے اپنی اصلیت دیکھا دی ہے ‘ وزیر دفاع نے نہ صرف وزیراعظم بلکہ پوری حکومت کا سر شرم سے جھکا دیا، مشترکہ اجلاس کو حکومت نے خود متنازع بنایا۔

(جاری ہے)

پیر کو خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شیریں مزاری نے خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے اہم مشترکہ اجلاس کو حکومت نے خود تنازع بنایا، خواجہ آصف نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کر کے اپنی اصلیت دیکھا دی اور وزیراعظم کی موجودگی میں ایسی زبان کا استعمال حیران کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے وزیر دفاع کو اسی گھٹیا اور غیر پارلیمانی زبان بولنے سے نہ روکا، اس نے نہ صرف وزیراعظم بلکہ پوری حکومت کا سرشرم سے جھکا دیا ہم بھ یخواجہ آصف کی زبان میں جواب دے سکتے تھے لیکن ایوان کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے خاموش رہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات