پارلیمنٹ میں بات کہی وہ اصولی تھی‘ میں نے پارلیمنٹ میں بولنے کی وزیراعظم سے اجازت لی نہ ہی نواز شریف نے کوئی ڈانٹ پلائی، مر جاؤں گا ڈار صاحب کا سرشرم سے نہیں جھکاؤں گا،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی سے بات چیت
پیر 6 اپریل 2015 23:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اپریل۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں بات کہی وہ اصولی تھی‘ میں نے پارلیمنٹ میں بولنے کی وزیراعظم سے اجازت لی نہ ہی نواز شریف نے کوئی ڈانٹ پلائی، مر جاؤں گا ڈار صاحب کا سرشرم سے نہیں جھکاؤں گا۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں نے جو بات پارلیمنٹ میں کی وہ اصولی تھی میں پارٹی کا رکن ہوں اور اسپیکر سے پوچھ سکتا ہوں کہ استعفوں کا معاملہ حل کیوں نہ ہوا، جو الفاظ عمران خان بولتے رہے وہ میں نے استعمال نہیں کئے اور نہ ہی غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اسمبلی کو گالیاں بھی دیتے رہے ، گاڑیاں بھی استعمال کرتے رہے اور تنخواہیں بھی لیں اور پھر پارلیمنٹ میں آ گئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت نواز شریف سے نہیں لی نہ ہی نواز شریف نے مجھے ڈانٹا، میرے بیان کے بعد میاں نے ایسی کوئی بات نہیں کی، میں پارٹی کا کارکن ہوں اور اختلاف کا حق بھی رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں مر جاؤں گا لیکن اسحاق ڈار کا سر شرم سے نہیں جھکنے دوں گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.