سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کے فنڈ میں کرپشن کا انکشاف، 30لاکھ کا بل خزانہ آفس کے حکام نے پاس کرنے سے انکار کردیا

پیر 6 اپریل 2015 22:54

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کے فنڈ میں کرپشن کا انکشاف، 30لاکھ کا بل خزانہ آفس کے حکام نے پاس کرنے سے انکار کردیا ،اعتراض لگا کر بل واپس کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 145ویں سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایک کروڑ کی گرانٹ جاری کی تھی جس کے تحت جیکب آباد میں نیزے بازی ،سندھی،اردوڈرامے اورمشاعرے ،ادبی محفل ،چڑیا گھر ،جانوروں کی نمائش سمیت دیگر پروگرام کرائے جانے تھے لیکن ان میں سے کوئی بھی پروگرام نہیں کرایا گیا اور جعلی بلوں کے ذریعے فنڈ ہڑپ کرنے کی کوشش کی گئی جیکب آباد ،ٹھل اور گڑھی خیرو میں کلچر شو کے نام پر 30لاکھ کا بل تیار کرکے خزانہ آفس جیکب آباد میں منظور کرنے کے لیے بھیجا گیا جو خزانہ آفس نیمنظور کرنے سے انکارکردیا اور بل پر اعتراض لگاکر واپس کردیا معلوم ہواہے کہ جیکب آباد ،ٹھل اور گڑھی خیرو میں کلچر شو کا جو بل تیار کیا گیا ہے اس میں فنکاروں کو کتنا معاوضہ دیا گیا اور کتنی انکم ٹیکس ادا کی گئی اس کی نہ ہی کوئی تفصیل تھی اور نہ ہی انکم ٹیکس کی رسید تھی بل کو پاس کرنے کے لیے ذرائع کے مطابق خزانہ آفس کے حکام پر دباؤ ڈالا جارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :