تعلیم کے ہتھیار سے ہر جنگ جیتی جاسکتی ہے،پیر اعجا ز علی نقوی

تعلیمی اداروں کے سر براہان اور والدین کو دہشت گردوں سے خو فزدہ ہو نے کی ضرورت نہیں، محفوظ یا ر خان ایڈوکیٹ

پیر 6 اپریل 2015 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) ZMS اکیڈمی نارتھ کراچی کے سر پرست اعلیٰ ممتا ز مذہبی اسکالر اور روحانی پیشوا پیر اعجا ز علی نقوی نے کہا ہے کہ تعلیم دنیا کا سب سے زیا دہ طا قتو ر ہتھیار ہے جس سے ہر میدان میں جنگ جیتی جاسکتی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے باہمی انتشار و خلفشا ر کو ختم کر کے مضبوط اتحاد و اتفا ق کے ساتھ تعلیم کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر کوششیں اور کا وشیں بروئے کار لا کر پورے معاشرے سے جہالت و نا خواندگی کے عفریت کو ختم کر دیں جسکے باعث وحشت و بر بریت اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے سائے خو د بخو د ختم ہو جا ئیں گے۔

وہ گزشتہ روز مقامی ہال میں منعقد ہ ZMS اکیڈمی کی سالا نہ تقریب تقسیم اسنا د و انعاما ت سے صدارتی خطا ب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے مہمان خصوصی معروف سیا سی و سماجی رہنما ممتا ز قانون دان Amity International کے مرکزی چیئر مین اورZMS اکیڈمی کے سر پرست محفوظ یا ر خان ایڈوکیٹ ، اعز ازی مہما ن ڈائریکٹر ٹیکسیشن ضلع وسطی شمعو نہ صد ف ، پاکستان آرٹس کونسل کے رکن و سماجی رہنما اویس ادیب انصاری، ZMS اکیڈمی کے سر براہ کراچی پر ائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن کے چیئر مین ممتا ز ماہر تعلیم ڈاکٹر ارشد علی خان ،وائس چیئر مین اظہر جمیل ، جنرل سیکریٹری سید امین الحق ، انفار میشن سیکریٹری صابر شیخ، معروف ماہرین تعلیم و سماجی شخصیات گل حمید منصوری، منور حمید ، شاہد مرزا ، اعجا ز جعفری، ایم اے نعیم، شکیل قاسمی، ڈپٹی ڈائریکٹر اسلا می نظامت تعلیم صوبہ سندھ محمد حنیف جدون و دیگر نے پوزیشن ہولڈرز میں انعاما ت تقسیم کیے۔

پیر سید اعجاز علی نقوی نے مزید کہا کہ اسلام نے سب سے زیادہ حصول علم پر ضرور دیا ہے اور فروغ علم کو مذہبی فریضہ قرار دیا ہے ، ہمیں بھی فروغ تعلیم کیلئے اسی جذبے کے تحت اپنے فرائض انجام دینے چاہیے ، انہوں نے تقریب کے میزبان ڈاکٹر ارشد علی خان کو کامیاب پروگرام کے انعقاد اور بچوں کو انعامات پر حصول پر مبارکباد دی۔اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محفوظ یا ر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے فروغ علم میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں مگر انہیں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ ایک بڑ ا چیلنج دہشت گرد ی کا بھی ہے ۔

تا ہم دہشت گرد ہم سے زیا دہ طا قتو ر نہیں لہذا تعلیمی اداروں کے سربراہان و اسا تذہ اور بچوں و والدین کو خو فز دہ ہو نے کی ضرورت نہیں ہاں البتہ جس حد تک احتیا طی تد ابیر اختیار کی جا سکتی ہیں وہ ضرور کی جائیں اور حکومت کو چاہیے کہ نجی تعلیمی اداروں کو ہر سطح پر سیکورٹی فراہم کرے ۔ انہوں نے ZMS اکیڈمی کے سر براہ ڈاکٹر ارشد علی خان اور ان کی ٹیم کو بہترین پروگرام کے انعقاد پر نہ صرف انہیں سراہا بلکہ اپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہا نی کرائی۔

قبل ازیں اپنی استقبالیہ تقریر میں ڈاکٹر ارشد علی خان نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ نسل نو کی ہر سطح پر بہترین تعلیم و تربیت ہمار مشن ہے جسے ہر صورت جاری رکھا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے تنظیم کراچی پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن کے تحت نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کو ہر سطح پر حل کر نے کیلئے بھی کوشاں ہیں جبکہ ان کے ممبر اسکولز بھی فروغ تعلیم کو ایک قومی مشن سمجھ کر سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :