سامسنگ کا نیا فلیگ شپ سیٹ گلیکسی S6 اور اس کا خوبصورت Curved Version گلیکسی S6 Edge 15 اپریل کو آفیشل سطح پر Daraz.pk پر جاری کر دیا گیا

پیر 6 اپریل 2015 22:34

اسلام آباد(آن لا ئن)سامسنگ کا نیا فلیگ شپ سیٹ گلیکسی S6 اور اس کا خوبصورت Curved Version گلیکسی S6 Edge 15 اپریل کو آفیشل سطح پر Daraz.pk پر جاری کر دیا گیا ہے۔ دراز ڈاٹ پی کے پاکستان میں اس طرح کے ہینڈ سیٹ کا واحد اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ریٹیلر ہے۔اپنے صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے صف اول کے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔

2015ء شاپنگ پورٹل نے پہلے ہی سیزن میں آنے والے متوقع فونز کے لیے ایک مہم شروع کر دی ہے جس کے تحت ان کی پہلے سے آرڈر بک کرائے جا سکتے ہیں۔ اس مہم کے لیے دراز ڈاٹ پی کے پر باقاعدہ ویب اسٹور موجود ہے جس پر یہاں سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے، http://www.daraz.pk/s6۔سامسنگ گلیکسی سیریز کے اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹ سیلز کے اعتبار سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ تعداد میں فروخت ہونے والے اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ ہیں اور پاکستان میں بھی ان کے شائق بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

جدت، ڈیزائن اور اعلیٰ معیار کے لیے مشہور کمپنی نے اس بار اپنے دو بہترین ہینڈ سیٹ کے ذریعے توقعات کی تمام تر حدیں پار کر تے ہوئے اپنے نام سے بھرپور انصاف کیا ہے۔دراز ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں ان فونز کو سب سے کم قیمت پر پیش کر رہا ہے، پہلے سے آرڈر بک کرانے پر گلیکسی S6 78 ہزار 999 روپے جبکہ گلیکسی S6 Edge 92 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہے، یہ دونوں ہی اسمارٹ فون مارکیٹ کی نسبت کم از کم 30 ہزار روپے کم قیمت میں دستیاب ہیں۔

اس شراکت داری کی بدولت، اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء شاپنگ کرنے والے صارفین فونز کی آفیشل ریلیز سے چند دن قبل ہی محض چند کلکس کی بدولت باآسانی اپنے پسندیدہ اسمارٹ فون کا آرڈر بک کرا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے Daraz.pk کے مشترکہ بانی منیب مائر نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کو مصنوعات کی وسیع رینج کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارا سامسنگ سے معاہدہ اس وعدے کا ثبوت ہے۔سامسنگ گلیکسی کے اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ تعداد میں فروخت ہوتے ہیں اور ہم بہت پرجوش ہیں کہ daraz.pk سامسنگ کے نئے فلیگ شپ فون کو باقاعدہ پیش کر رہا ہے۔۔