شہلا رضا کی جانب سے انگریزی سکھانے کی پیشکش پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین کا خیرمقدم

پیشکش کے ساتھ ڈپٹی اسپیکریہ وضاحت کردیتیں کہ انہوں نے بچپن سے انگریزی اسکول میں تعلیم حاصل کی ہے تو مناسب ہوتا، محمد حسین

پیر 6 اپریل 2015 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) ایم کیوایم کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی محترمہ شہلا رضا کی جانب سے ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی کو انگریزی سکھانے کی رضاکارانہ پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں محمد حسین نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر صاحبہ انگریزی سکھانے کی پیشکش کے ساتھ یہ وضاحت کردیتیں کہ انہوں نے بچپن سے انگریزی اسکول میں تعلیم حاصل کی ہے اور انہیں انگریزی زبان پر مکمل عبور حاصل ہے لہٰذا ان کے انگریزی لب ولہجہ میں کسی قسم کی کمی کا کوئی تصور تک نہ کرے تو زیادہ مناسب ہوتا۔

محمد حسین نے کہاکہ محترمہ ڈپٹی اسپیکر صاحبہ کو سندھ اسمبلی کے معز ز اراکین کوانگریزی سکھانے کی پیشکش کے ساتھ ساتھ یہ بھی وضاحت کردینی چاہیے کہ وہ انہیں انفرادی طورپر انگریزی سکھائیں گی یا اجتماعی طور انگریزی سکھانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔