پاکستان آرڈننس فیکٹری مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت قائم رکھنے کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے،جنرل راحیل شریف
، دفاعی پیداوار کے شعبے میں مکمل خود انحصاری کے حصول کیلئے ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپ گریڈیشن ضروری ہے، آرمی چیف کا پی او ایف واہ کے دورہ کے موقع پر خطاب
پیر 6 اپریل 2015 22:15
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آرڈننس فیکٹری مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت قائم رکھنے کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے، آپریشن ضرب عضب کیلئے اسلحہ اور گولہ بارود کی تمام ضروریات پوری کرنے کیلئے پی او ایف کی کوششیں قابل تحسین ہیں، دفاعی پیداوار کے شعبے میں مکمل خود انحصاری کے حصول کیلئے ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپ گریڈیشن ضروری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پیر کو پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف کو چیئرمین پی او ایف واہ کی جانب سے اپنے ادارے کی فیکٹریوں کی کارکردگی اور 2020 ء تک کیلئے توسیع کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پی او ایف کی فیکٹریوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور انکی پیداواری صلاحیت میں اضافے سے مینو فیکچرنگ کا معیار بڑھے گا اور غیر ملکی زر مبادلہ کی بچت ہو گی۔
پاک فوج کے سربراہ نے اس موقع پر پیداواری یونٹوں کا تفصیلی دورہ کیا ۔ انہوں نے انتظامیہ اور سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی او ایف پاکستان کی اعلیٰ ترین دفاعی صنعت ہے اور وہ پاکستان کی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت قائم رکھنے کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کیلئے اسلحہ اور گولہ بارود کی تمام ضروریات پوری کرنے کیلئے پی او ایف کی کوششوں کو خاص طور پر سراہا۔ جنرل راحیل شریف نے پی او ایف کی موجودہ انتظامیہ کی طرف سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کی لگن کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں مکمل خود انحصاری کے حصول کیلئے ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپ گریڈیشن ضروری ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
چین کے لیے جاسوسی کا الزام، یورپی پارلیمنٹ میں جرمن عملے کا رکن گرفتار
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،احسن اقبال
-
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
-
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
دیگر ممالک کے ساتھ فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عوامی روابط بڑھا کر سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری کی وفد سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.