وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر کیخلا ف کر یک ڈاؤ ن ‘11ملزمان گرفتار ‘ اسلحہ و منشیات برآمد

پیر 6 اپریل 2015 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کر یک ڈاؤ ن ، پولیس نے11ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے موبائل فون ،لیپ ٹا پ ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ 2پسٹل معہ ایمو نیشن اور ما ل مسر وقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ بھا رہ کہو پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم حسن خا ن کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

جبکہ چوری کی واردات میں ملزم فضل احمد کو گرفتار کر لیا۔تھا نہ مار گلہ پولیس نے چوری میں ملو ث ملزم سمسن کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ رمنا پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث گرفتار ملز م محمد صدیق کے انکشاف و نشا ند ہی لیپ ٹا پ، مو با ئل فون بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈکیتی کی واردات میں چار ملزمان محمد رستم ،وقاص اسلم، محمد طفیل اور محمد وقاص کو گرفتار کر لیا۔

تھا نہ کو رال پو لیس نے کار چوری میں دو ملزمان محمد عدیل اور سعد امتیاز کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ شالیمار پولیس نے دوران گشت ملزم فضل عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 9MMمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شر وع کر دی گئی ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد میر ویس نیاز نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اعلیٰ کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد ا نعا ما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تمام تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئے جا ئیں۔

متعلقہ عنوان :