کہوٹہ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پر تشدد کیخلاف علاقہ مجسٹریٹ کا میڈیکل کرانے کا حکم

پیر 6 اپریل 2015 21:47

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) سابق امید وار بر ائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو پر پولیس تھانہ روات کی طرف سے بیمانہ تشدد پر علاقہ مجسٹریٹ نے میڈیکل کرانے کا حکم دئے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق امیدوار بر ائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو سابق ناظم یوسی نڑھ بلال یامین ستی جن کو پولیس تھانہ روات نے ڈکیتی کے کیس پکڑئے ہوئے ہیں ان کو دوران حراست تفشیش کے دوران سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

گذشتہ روز انکو راولپنڈی میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں بلال یامین ستی کی طرف سے علاقہ مجسٹریٹ کو میڈیکل کرانے کی درخواست دی گئی جو علاقہ مجسٹریٹ نے منظور کر لی اور انکا میڈیکل کرانے کا حکم دیا جہاں آج راولپنڈی سول ہسپتال میں ان کا میڈیکل کرایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :