خیبر پختونخوا نے ڈیزل کے نرخوں میں کمی کے بعد مختلف شہروں میں چلنے والی گاڑیوں کے نئے نرخ مقرر کر دئیے

پیر 6 اپریل 2015 21:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے ڈیزل کے نرخوں میں کمی کے بعد صوبے کے مختلف شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نئے نرخ مقرر کر دئیے ہیں ڈیزل کے نرخوں میں 83.61روپے تک کمی کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے کے مختلف شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نئے نرخ مقرر کر دئیے ہیں جو یکم اپریل 2015سے نافذالعمل ہوں گے ۔

نئے کرائے فلاٹنگ کوچز /منی بسوں کیلئے 99روپے فی کلو میٹر فی مسافر جبکہ ائیر کنڈیشنڈ بسز کے کرائے 1.19روپے فی کلومیٹر فی مسافر ، عام بسوں کے کرائے0.84پیسے فی کلو میٹر اور پر آسائش ( لگژری ) بسز کے کرائے0.94پیسے فی کلومیٹر فی مسافر کے حساب سے وصول کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نئے کرائے نامے کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کیلئے فلائنگ کوچز /منی بسز کا کرایہ64روپے ، اے سی بسز کا کرایہ77روپے ، عام بسوں کا کرایہ55روپے اور لگژری بسز کا کرایہ61 مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح پشاور سے بنوں کیلئے فلائنگ کوچز کا183روپے ، اے سی بسز کا کرایہ232روپے ، عام بسوں کا کرایہ164روپے اور لگژری بسز کا کرایہ183روپے ، پشاور سے ڈی آئی خان کیلئے فلاٹنگ کوچز کا کرایہ 333روپے ، اے سی بسز کا کرایہ400روپے ،عام بسز کا کرایہ 282روپے اور لگژری بسز کا کرایہ 316روپے ، پشاور سے ہری پور کیلئے فلاٹنگ کوچز کا کرایہ 154روپے ،ائیر کنڈیشنڈ بسز کا کرایہ186روپے ، عام بسز کا کرایہ131روپے اور لگژری بسز کا کرایہ147روپے ، پشاور سے ایبٹ آباد کیلئے فلاٹنگ کوچز کے کرائے191روپے ،اے سی بسز کا کرایہ230رو پے ، عام بسوں کا کرایہ162اور لگژری بسوں کا کرایہ 181روپے ، پشاور سے مانسہرہ کیلئے فلائنگ کوچز کا کرایہ 214روپے ، ائیر کنڈیشنڈ بسز کا کرایہ258روپے ، عام بسوں کا کرایہ182روپے اور لگژری بسز کا کرایہ204 روپے مقر کئے گئے ہیں۔

اسی طرح پشاور سے مردان کیلئے فلائنگ کوچز کا کرایہ 57روپے ، ائیر کنڈیشنڈ بسز کا کرایہ 69روپے ، عام بسوں کا کرایہ 49روپے اور لگژری بسوں کا کرایہ 55روپے ، پشاور سے ملاکنڈ کیلئے فلائنگ کوچز کا کرایہ116روپے ، ائیر کنڈیشنڈ بسوں کا کرایہ 140روپے ، عام بسوں کا کرایہ99روپے اور لگژری بسوں کا کرایہ 111روپے ، پشاور سے تیمر گرہ کیلئے فلائنگ کوچز کا کرایہ175روپے ، ائیر کنڈیشنڈ بسز کا کرایہ211روپے ، عام بسوں کا کرایہ149روپے اور لگژری بسز کا کرایہ 166روپے ، پشاور سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچز کا کرایہ 170روپے ، ائیر کنڈیشنڈ بسوں کا کرایہ 205روپے ، عام بسوں کا کرایہ 144روپے اور لگژری بسوں کا کرایہ 162روپے ، پشاور سے دیر کیلئے فلائنگ کوچز کا کرایہ248روپے ، ائیر کنڈیشنڈ بسز کا کرایہ298روپے ، عام بسوں کا کرایہ 210روپے اور لگژری بسوں کا کرایہ 235روپے ، پشاور سے چترال کیلئے فلائنگ کوچز کا کرایہ495روپے ، ائیر کنڈیشنڈ بسز کا کرایہ585روپے ، عام بسوں کا کرایہ 420روپے اور لگژری بسوں کا کرایہ 470روپے مقرر کیا گیا ہے۔

درایں اثناء دینی مدارس ، سکولوں ، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء ، معذور اور 60برس سے زائد عمر کے بزرگ افراد کیلئے اصل کرایوں پر نصف کرائے کی موجودہ رعایت بھی جاری رہے گی جبکہ گاڑیوں میں ائیر کنڈیشنڈ کے کام نہ کرنے کی صورت میں ائیر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں بھی ڈیلکس بسز کے کرائے وصول کئے جائیں گے ۔