چینگ ہانگ روبا کی ریفریجریٹرز کی نئی رینج متعارف

پیر 6 اپریل 2015 21:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء )معروف الیکٹرانکس کمپنی چینگ ہانگ روبا نے پاکستان میں ریفریجریٹرز کی نئی رینج متعارف کرادی ہے۔چینگ ہانگ روبا ریفریجریٹرز کی نئی رینج متعارف کروانے کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے چیئرمین فرینک ٹینگ کا کہنا تھا کہ کمپنی اپنی مصنوعات کو مزید بہتر کرنے کا عمل اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روبا گروپ کے ڈائریکٹر منظور خان کا کہنا تھا کہ کمپنی کا عزم ہے کہ پاکستانی صارفین کو جدید ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات مناسب قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔تقریب کے دوران نئی رینج کے پانچ جدید ریفریجریٹرز متعارف کروائے گئے۔