اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ،حبیب بنک کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی

حبیب بنک کے حصص کل سے فروخت کیلئے پیش کردیئے جائیں گے

پیر 6 اپریل 2015 21:43

اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ،حبیب بنک کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے حبیب بنک کی نجکاری کی منظوری دیدی، حبیب بنک کے حصص کل سے فروخت کیلئے پیش کردیئے جائیں گے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں حبیب بنک کی نجکاری کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

نجکاری پروگرام کے تحت 25 کروڑ حصص کی نجکاری کی جائے گی۔ کمیٹی نے حبیب بنک کے فی شیئر کی قیمت ایک سو چھیاسٹھ روپے مقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔ حبیب بنک کے حصص کی فروخت کا عمل ۔آج سے شروع ہوکر دس اپریل تک جاری رہیگا۔کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس گیارہ اپریل کو دوبارہ ہوگا جس میں حصص کی فروخت کے عمل کے اختتام پر ان کی حتمی قیمت کا تعین کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :