سندھ اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور

پیر 6 اپریل 2015 21:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سندھ اسمبلی نے قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی ،جس میں پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو سند ھ اسمبلی میں قرارداد پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان خیرالنساء مغل ،شمیم ممتاز ،نصرت سلطانہ اور دیگر نے پیش کی تھی ۔قرارداد کی منظوری کے وقت اپوزیشن کے ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے ۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 37ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتا ہے ،جنہوں نے پاکستانی قوم کو جمہوری آئین اور پرامن جوہری پروگرام دیا ہے ،جن کی وجہ سے پاکستان مضبوط ہوا ۔