Live Updates

پی ٹی آئی کی اسمبلیوں میں واپسی سے جمہوریت کوتقویت ملے گی،ثروت اعجازقادری

پیر 6 اپریل 2015 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ خوش آئندہے اس سے جمہوریت کوتقویت ملے گی۔حکمران جماعت کے اراکین اسمبلی کو اپنی قیادت کیخلاف احتجاج کرنا چاہیئے جس نے مستعفی ہونیوالے اراکین کے استعفے منظور نہیں ہونے دئیے۔ملک میں جمہوری عمل کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے تمام جماعتوں کو ایک دوسرے کی سیاسی حیثیت کوتسلیم کرنا پڑیگا۔

مرکزاہلسنّت سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے جان پر کھیلناہرمسلمان اپنی سعادت سمجھتاہے مگرحرمین شریفین کو اس وقت یمن سے کوئی خطرہ نہیں،یمن میں فوج بھیجنے سے پاکستان کا داخلی امن شدید متاثر ہو گا،پاکستان کویمن کی خانہ جنگی کاکسی صورت حصہ نہیں بنناچاہیے ،سعودی حکمرانوں نے اگرحکمران خاندان پر احسان کئے ہیں تو یہ انکا ذاتی معاملہ ہے قوم کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، لہذٰاسعودی جنگ میں شمولیت سے متعلق پارلیمنٹ کو احتیاط سے کام لینا ہوگا۔

(جاری ہے)

یمن کا بحران امت مسلمہ کیلئے شدیدخطرہ بن چکاہے، ایران اور سعودی عرب مسلم ممالک میں اپنی پراکسی وارز ختم کردیں تو مسلم دنیا میں امن قائم ہو جائے گا۔NA-246 کے ضمنی انتخابات پرتبصرہ کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ کراچی کسی جماعت کی جا گیر ہے نہ کسی کو قبضہ کرنے دیں گے ،ضمنی انتخاب حصہ لینے والی جماعتیں اگرسمجھتی ہیں کہ الیکشن فوج کی نگرانی میں ہونے چاہئیں تو پھر حکومت اسے ممکن بنائے۔کراچی میں مستقل قیام امن کیلئے سیاسی ومذہبی جماعتوں کو غیرمسلح کرناناگزیرہوچکاہے۔سیاست میں تشدد کی کو ئی جگہ نہیں ،ہرجماعت کو تحمل اور در گزر سے کام لینا چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات