ایم ڈبلیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اشتراک سے جعفرطیار کو میٹھے پانی کے سپلائی کے کام کا آغاز ہوگیا
پیر 6 اپریل 2015 21:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور پاکستا ن پیپلز پارٹی کے اشتراک عمل سے پیتالیس برس سے میٹھے پانی سے محروم جعفرطیارسوسائٹی کے پچاس ہزارسے زائد رہائشیوں کوپانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کا باقائدہ آغاز ہوگیا ہے،چھ انچ قطرکی یہ پائپ لائن نیشنل ہائی وے سے براستہ بکراپیڑی روڈہوتی ہوئی جعفرطیارپہنچے گی،فراہمی آب کا یہ منصوبہ تقریباًتین ماہ میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا، تقریب سنگ بنیادکے موقع پر خطیب مرکزی مسجد مولانا نسیم عباس زیدی نے دعائے خیر اور مولانا محمدعباس مواحدی نے تلاوت کلام مجید سے ترقیاتی کام کا باقائدہ آغاز کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما ڈاکٹرحسن جعفر، حسن عباس ،ثمررضا، مولانا محمد حسین مطہری، مولانا ذاکر حسین ،پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر واجد عابدی ،جعفرطیار سوسائٹی کے صدراعجاز زیدی،پروجیکٹ انجینئرشہاب احمداور دیگررہنما اور معززین موجود تھے، فراہمی آب کے اس منصوبے پر کام کے آغاز پر اہلیان جعفرطیارمیں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے اور مختلف سماجی اداروں اور معززین علاقہ نے اس عوا م کی اس دیرینہ خواہش کی تکمیل پر مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا ہے، جس کی شب وروز محنت اور لگن کے باعث ایک خواب حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.