ایمانداری کیا ہوتی ہے،پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے بیرون ملک گوروں کو بھی سکھادیا
فہد شبیر پیر 6 اپریل 2015 21:28
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6اپریل۔2015ء)برطانیہ میں ایک ایماندار پاکستانی ڈرائیور نے نوٹوں سے بھرا بیگ مسافر کو واپس کرکے نہ صرف اسے بھاری نقصان سے بچالیا بلکہ برطانوی شہریوں اور حکام کے بھی دل جیت لئے۔ ایڈریئن کوئین نامی تاجر 55 سالہ ٹیکسی ڈرائیور محمد نثار کے ساتھ ویسٹ مڈ لینڈز کے والسال ریلوے سٹیشن پہنچے تھے اور منزل پر پہنچتے ہی جلدی کی وجہ سے 10 ہزاربرطانوی پاﺅنڈ (تقریباً 15 لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے) ٹیکسی میں ہی بھول کر ریلوے سٹیشن کی طرف بڑھ گئے۔
ایڈریئن کا کہنا ہے کہ جب انہیں خیال آیا کہ وہ رقم ٹیکسی میں ہی بھول گئے تھے تو ان کا دل ڈوب گیا کیونکہ اس رقم کے بغیر ان کے کاروبار کا برباد ہو جانا یقینی تھا۔ وہ فوری طور پر واپس پلٹے اور کچھ دیر بعد ٹیکسی سٹینڈ پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ڈرائیور محمد نثار رقم کا تھیلا اپنے پاس رکھ کر ان کے منتظر تھے۔(جاری ہے)
وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے ڈرائیور کو بتایا کہ تھیلے میں اخبار یا سینڈوچ نہیں بلکہ ان کی 10 ہزار پاﺅنڈ تھے۔
پاکستانی ڈرائیور کی غیر معمولی ایمانداری سے متاثر ہوکر ایڈریئن نے انہیں اپنے گھر پر خصوصی دعوت کے لئے بلایا اور انہیں انعام بھی دیا جس کے ساتھ ایک تحریر بھی منسلک تھی جس پر لکھا، ”دنیا میں میرے بہترین دوست کے لئے۔“ ایڈریئن نے رقم واپس ملنے پر برطانوی حکام کے سامنے بھی پاکستانی ڈرائیور کے بلند کردار کو خوب سراہا۔ واضح رہے کہ محمد نثار اس سے پہلے بھی کئی مسافروں کو قیمتی اشیاءلوٹاچکے ہیں اور ایک مسافر کا پرس اور 150 پاﺅنڈ کی رقم لوٹانے کے لئے وہ اس کے گھر بھی پہنچ گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.