بے دخل مزارعین کو بحال ، ٹھیکیداری نظام ختم ، زرعی زمینوں اور گھروں کے مالکانہ حقوق دیئے جائیں، مہر عبدالستار

کسانوں کے عالمی دن 17اپریل کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے، سیکرٹری جنرل انجمن مزارعین پنجاب

پیر 6 اپریل 2015 21:18

اوکاڑہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) انجمن مزارعین پنجاب کی جنرل سیکرٹری مہر عبدالستار نے کہا ہے کہ انجمن مزارعین کسانوں کے عالمی دن 17اپریل پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دے گی،ملک محمد سلیم جھکڑاور ندیم اشرف اور انکے ساتھیوں پر جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں رہا کیا جائے ۔

(جاری ہے)

محمد حنیف کمبوہ شہید کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر 28اے ٹو آر ستگھرہ روڈ اوکاڑہ پر انجمن مزارعین کے شہیدا کی برسی سے خطاب کررہے تھے،خوشی ڈولہ ،چوہدری دل محمد،چوہدری اکبر،چوہدری شفیق،حافظ جابر،رائے عبدلغفار کھرل، چوہدری سعید ،خواتین ونگ کی صدر بدرو نیساء ڈاکٹر ناصر کمبوہ،لیبر پارٹی کے رہنما فاروق طارق و دیگر نے خطاب کیا،مہر عبدالستار نے کہا کہ بے دخل مزارعین کو بحال کیا جائے اور ٹھیکیداری نظام ختم کیا جائے،تمام زرعی زمینوں اور گھروں کے مالکانہ حقوق دئے جائیں،انہوں نے کہا کہ جاگیرداری و سرمایہ داری نظام کا خاتمہ کیا جائے۔