آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوکااپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

پیر 6 اپریل 2015 21:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیاپشاورپریس کلب کے باہرہونے والے احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں پنشنرزنے شرکت کی، آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر فدا محمد درانی کی زیر قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران شرکاء نے حکومت کے خلاف شدیدنعرہ بازی بھی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے تحریک انصاف کی حکومت کوچارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہ ہونے کی بناء پرہزاروں پنشنرز دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں جو سراسر نا انصافی ہے اس لئے حکومت فوری طورپرانکے مطالبات کی منظوری کیلئے اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :