ایم کیوایم نے این اے 246کے ضمنی انتخاب میں جمعیت علمائے اسلام (ف) سے حمایت مانگ لی

الطاف حسین اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں یمن میں فوج بھیجنے کے فیصلے کی مخالفت پر اتفاق

پیر 6 اپریل 2015 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (ف) سے حمایت مانگ لی۔ یہ حمایت پیرکومتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مانگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس دروان اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ یمن میں فوج نہیں بھیجی جانی چاہئے اور اس حوالے سے فیصلے کی مخالفت کی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق الطاف حسین نے بات چیت میں مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ وہ حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے مقابلے میں ایم کیوایم کے امیدوار کی حمایت کریں