پی ٹی آئی کی اسمبلیوں میں واپسی سے جمہوریت کوتقویت ملے گی:ثروت اعجازقادری
یمن کی خانہ جنگی کاحصہ بننے سے پاکستان کاداخلی امن شدید متاثرہوگا، کراچی کسی جماعت کی جا گیر ہے نہ کسی کو قبضہ کرنے دیں گے،سیاست میں تشدد کی کو ئی جگہ نہیں ہرجماعت کو تحمل اور در گزر سے کام لینا چاہیے،بیان
پیر 6 اپریل 2015 20:40
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ خوش آئندہے اس سے جمہوریت کوتقویت ملے گی۔حکمران جماعت کے اراکین اسمبلی کو اپنی قیادت کیخلاف احتجاج کرنا چاہیئے جس نے مستعفی ہونیوالے اراکین کے استعفے منظور نہیں ہونے دئیے۔ملک میں جمہوری عمل کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے تمام جماعتوں کو ایک دوسرے کی سیاسی حیثیت کوتسلیم کرنا پڑیگا۔
مرکزاہلسنّت سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے جان پر کھیلناہرمسلمان اپنی سعادت سمجھتاہے مگرحرمین شریفین کو اس وقت یمن سے کوئی خطرہ نہیں،یمن میں فوج بھیجنے سے پاکستان کا داخلی امن شدید متاثر ہو گا،پاکستان کویمن کی خانہ جنگی کاکسی صورت حصہ نہیں بنناچاہیے ،سعودی حکمرانوں نے اگرحکمران خاندان پر احسان کئے ہیں تو یہ انکا ذاتی معاملہ ہے قوم کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، لہذٰاسعودی جنگ میں شمولیت سے متعلق پارلیمنٹ کو احتیاط سے کام لینا ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.