سندھ بھر تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے اور تجاوزات کے خاتمے تک یہ مہم جاری رہے گی،شرجیل انعام میمن
پیر 6 اپریل 2015 20:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ بھر تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے اور تجاوزات کے خاتمے تک یہ مہم جاری رہے گی ۔ انہوں نے یہ بات پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن وقار حسین شاہ کے توجہ دلاوٴ نوٹس پر کہی ۔
(جاری ہے)
وقار حسین شاہ نے اپنے توجہ دلاوٴ نوٹس میں کہا کہ قائد آباد فلائی اوور کے نیچے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے لیے آپریشن شروع کیا گیا تھا لیکن صرف 20 فیصد غیر قانونی دکانوں کو ہٹانے کے بعد آپریشن روک دیا گیا ۔
اس کے کیا اسباب ہیں ؟ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام غیر قانونی تجاوزات ختم کی جائیں گی ۔ کراچی کے ضلع ملیر میں اب تک 60 فیصد تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جبکہ باقی 40 فیصد تجاوزات بھی اپریل کے وسط یا آخر تک ختم کر دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہوں ، پبلک پارکس اور رفاہی پلاٹوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرکے ہی دم لیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.