کراچی بندرگاہ پر گزشتہ48گھنٹوں کے دوران2لاکھ38ہزار115ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ

1لاکھ68ہزار779ٹن درآمدی کارگو اور69ہزار336ٹن برآمدی کارگو شامل تھا، بندرگا ہ پر 8جہاز لنگرانداز ہوئے اور9جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران6جہازوں کی آمد اور4جہازوں کی روانگی متوقع ہے

پیر 6 اپریل 2015 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) کراچی بندرگاہ پر گزشتہ48گھنٹوں کے دوران2لاکھ38ہزار115ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جن میں سے 1لاکھ68ہزار779ٹن درآمدی کارگو اور69ہزار336ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔

(جاری ہے)

پیر کو کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں 27ہزار420ٹن بلک کارگو،97ہزار 582ٹن خشک کارگو اور71ہزار197ٹن مائع کارگو جبکہ برآمدی کارگو میں5ہزار687ٹن بلک کارگو،52ہزار 936ٹن خشک کارگو اور16ہزار400ٹن مائع کارگو شامل تھا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنڈلنگ کیے گئے درآمدات میں 68ہزار432ٹن کنٹینرائزڈ کارگو،1ہزار730ٹن بلک کارگو،14ہزار163ٹن سمنٹ اور13ہزار257ٹن ڈی اے پی کھاد جبکہ درآمدات میں 47ہزار249ٹن کنٹینرائزڈ کارگو،2ہزار 569ٹن سمنٹ اور3ہزار 118ٹن چاول شامل تھا اس دوران بندرگا ہ پر 8جہاز لنگرانداز ہوئے اور9جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران6جہازوں کی آمد اور4جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔#/s#

متعلقہ عنوان :