ایس ای سی پی ے108این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دئیے

پیر 6 اپریل 2015 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی ) نے108این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دئیے ہم قدم فاؤنڈیشن ،وطن فاؤنڈیشن ،صفوان فاؤنڈیشن ،روشنی فاؤ نڈیشن رفاء فاؤنڈیشن ،سیف ہینڈزسمیت ایک سو سے زائد این جی اوز کے لائسنس منسوخ ہوگئے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے اور مقررہ مدت میں لائنسسوں کی تجدید نہ کروانے پر ایک سو آٹھ غیر منافع بخش فلاحی تنظیموں (NGOs) کے لائسنس منسوخ کر دئیے ہیں ۔

یہ لائسنس کمپنیز آرڈیننس کے سیکشن42کے رولز نمبر چھ کے تحت منسوخ کئے گئے ہیں۔ ایس ای سی پی نے ر واں سال یکم جنوری کو جاری کردہ ایک سرکلر کے ذریعے ایسی تمام این جی اوز، جنہیں یکم جنوری 2010سے پہلے لائسنس جاری کئے گئے تھے‘ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے لائسنس کی تجدید کے لئے اکتیس جنوری تک درخواستیں جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کی جانب سے تمام غیر منافع بخش تنظیموں کو انتباہ کیا تھا کہ تیس دن کے اندر لائسنسوں کی تجدید نہ کرانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں لائسنس کی تنسیخ بھی شامل ہے۔

پہلے مرحلے میں ایس ای سی پی نے ایک سو چھتیس ایسی تنظیموں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے جنھوں نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اپنے سالانہ فنانشل اکاوئنٹ جمع نہ کروائے اور نہ ہی لائسنس کی تجدید کی درخواست جمع کروائی ۔ ان تمام کمپنیوں کو اپنا موقف پیش کرنے اور اظہار وجوہ کا جواب داخل کروانے کی ہدایت کی گئی ۔ تمام این جی اوز کی جمع کردہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد کمیشن نے ایک سو آٹھ غیر منافع بخش تنظیموں کی لائسنس منسوخ کر دئیے ہیں جن کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر مہیا کر دی گئی ہے۔ تمام متعلقہ رجسٹرار آف کمپنیز کو ان کمپنیوں کے نام رجسٹرڈ تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کے لئے قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ #/s#

متعلقہ عنوان :