امن کمیٹی کی طرح بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ڈویژنل سطح پر بھی اجلاس بلائیں گے ‘عبداللہ خان سنبل
پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ اس ملک میں امن اور اس کی سلامتی کے خواہاں ہیں‘کمشنر لاہور ڈویژن
پیر 6 اپریل 2015 19:28
لاہو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی ہمیشہ اور ہر جگہ ضرورت ہے مگر ہمارے ملکی حالات کے تناظر میں یہ ضرورت کئی گنا ہو چکی ہے،پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ اس ملک میں امن اور اس کی سلامتی کے خواہاں ہیں اور ہم نے اسی ہم آہنگی کی فضا کو مزید استحکام دینا ہے۔
کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار بین المذاہب ہم آہنگی برائے امن فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان اور مرکزی صدر فاؤنڈیشن حافظ لیاقت علی ضیاء، معروف کالم نگار ڈاکٹر سجاد، مفتی سید عاشق حسین، سید نوبہار شاہ چیئرمین شیعہ پولیٹیکل پارٹی، ارون کمار ہندو کونسل، آکاش سنگھ سکھ کونسل و روزی اکرم مسیح کونسل اور وفد میں شامل فاؤنڈیشن کے دیگر اہم عہدیداران نے شرکت کی-انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں شریک تمام افراد کے خلوصِ نیت سے یہ اندازہ کرنا مشکل نہیں ہے بہت جلد ہمارا ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.