ہجیرہ تڑاڑکھل روٹ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں،پہاڑ سریکنے لگے، سینکڑوں مسافر وں سمیت درجنوں گا ڑیاں پھنس گئیں

پیر 6 اپریل 2015 18:59

ہجیرہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)ہجیرہ تڑاڑکھل روٹ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں،پہاڑ سریکنے لگے، سینکڑوں مسافر وں سمیت درجنوں گا ڑیاں پھنس گئیں مسافر خوار،لینڈ سلائیڈنگ سے قریبی گاؤں کی آبادی کو شدید خطرہ،محکمہ شاہرات اور پی ڈبلیوڈی غائب،مسافروں نے چندہ کر کے سرنگیں لگاتے رہے اور امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا عوامی حلقوں نے سڑک بحال رکھنے کے اقدامات کا مطالبہ کر دیاتفصیلات کے مطابق ہجیرہ تڑاڑکھل روڈ لینڈ سلائنڈنگ کے باعث گزشتہ رات سے صبح گیارہ بجے تک بند رہی جسکے باعث راولپنڈی سے ہجیرہ، عباسپور کے سینکڑوں مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا،لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے قریبی گاؤں بھنگو باری کی آبادی کو شدید خطرات لا حق ہیں سڑک میں بھاری پتھر پڑنے سے درجنوں گا ڑیاں رات بھر پھنسی رہیں مسافروں نے اپنی مدد آپ چندہ کر کے سڑک سے لینڈ سلائنڈنگ اور بھاری پتھروں کو سرنگیں لگا کر ٹریفک کے نظام کو بحال کیا اس دوران محکمہ شاہرات اور پی ڈبلیوڈی کا عملہ نظر نہیں آیا سڑک پر لٹکتے بھاری پتھر کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا موجب بن سکتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ سڑک کو بحال رکھنے اور لٹکتے پتھروں کو ٹھکانے لگانے کے اقدامات کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے#/s#