کتیانہ میمن ایسویسی ایشن کے زیراہتمام ”KMAایجوکیشن ایوارڈ2015“کی تقریب

پیر 6 اپریل 2015 18:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)کتیانہ میمن ایسویسی ایشن کے زیراہتمام ”کے ایم اے ایجوکیشن ایوارڈ2015“کاانعقادکیاگیا۔تقریب کی صدارت صدرکتیانہ میمن ایسویسی ایشن حاجی صمدپردیسی نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف بزنس مین عرفان پردیسی تھے جبکہ مہمانان اعزازی میں عقیل کریم ڈھیڈی،حاجی رفیق پردیسی،حاجی مجید پردیسی ،اقبال زم زم ،حاجی ذکر نگیلا،حاجی قاسم مانگانی،عارف منڈیا و دیگر شامل تھے۔

تقریب میں کتیانہ میمن برداری سے تعلق رکھنے والے پوزیشن ہولڈرزطلبا وطالبات کی حوصلہ افزائی کر تے ہوئے ان لیپ ٹاپس،موبائلزفونز،ٹیبلٹس انعامات کے طورپردئے گئے۔ جبکہ احفاظ طلبا وطالبات میں ان انعامات کے ساتھ ساتھ ہر طلبا وطالبات کو ایک سونے کا سکہ بھی دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمہمان خصوصی عرفان صدیقی اورصدر کتیانہ میمن ایسویسی ایشن حاجی صمدقریشی نے جماعت کے مختلف شعبوں میں گرانقدرخدمات انجام دینے پراسدعلی(CEOحسینی بلڈبنک)،شعیب غازیانی،عاصم آدمانی (مسٹربین)،میجر(ر)بدر(ایڈمسٹریٹرکتیانہ میمن اسپتال)،ڈاکٹرزبیربندوکرہ،سابقMNAخالدلطیف،سلیم ایڈووکیٹ تھیبڈاوالا،حاجی مجیدپردیسی،آصف فینسی،اقراء سہیل،عائشہ امان الله،روبینہ سید،عبدالقیوم گڈانی،مسعوداے وکانی،الطاف کسبانی،مس رخسانہ یوسف،مس نسیم رحمان،مس سمیرارحمان، مس سیدہ فرناز،مس افشاں گلزار،مس صوبیہ اعوان،حاجی عبدالشکورسلاٹ،جمیل کیانی،رفیق گاڈت،عبدالرزاق بدا،کریم بدانی ودیگر کتیانہ میمن ایسویسی ایشن کی جانب سے اعزازی شیلڈسے نوازا۔

تقریب میں میمن برداری کی معروف شخصیات،خواتین بچوں اوربزرگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔