احمدیار، نامعلوم افراد کی گھڑ ڈانس مقابلہ میں فائرنگ ،20 سالہ نوجوان شدید زخمی ،حالت نازک

پیر 6 اپریل 2015 18:36

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) نامعلوم افراد کی گھڑ ڈانس مقابلہ میں فائرنگ سے20 سالہ نوجوان شدید زخمی حالت نازک تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں16/EB میں گھڑڈانس مقابلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں محمد اسلم جٹ سکنہ ننکانہ صاحب شدید زخمی ہوگیا اسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔