چیچہ وطنی ،ٹریکٹر ٹرالی اورکار میں تصادم ، چار افراد جاں بحق، ایک زخمی

پیر 6 اپریل 2015 18:23

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) چیچہ وطنی کے قریب بوریوالہ روڈ پرٹریکٹر ٹرالی اورکار میں تصادم سے چار افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پیر کوپولیس کے مطابق کار میں سوار 25،گیارہ ایل کے رہائشی خاندن کے افراد شہر سے واپس گاوٴں جارہے تھے کہ غازی آباد کے قریب انکی کار ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی۔حادثہ کے نتیجہ میں کار میں سوار دو مرد،ایک خاتون اور ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تحصیل ہسپتا ل منتقل کردیا گیا،پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا،پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :