ڈیرہ ‘بااثرشخص کے نکاسی آب کے مین نالہ کوبندکرنے پرشہری کے فرنیچرکے کارخانے کی بلڈنگ اورفرنیچر تباہ

قیمتی پرندے مر گئے ‘اہلیان علاقہ کاواقعہ کیخلاف احتجاج

پیر 6 اپریل 2015 18:21

ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) نیوبنوں چونگی میلہ گراؤنڈکے قریب بااثرشخص حقنوازمیکن کی طرف سے نکاسی آب کے مین نالہ کوغیرقانونی طورپربندکرنے پرمحمدعثمان نامی شخص کی ملکیت فرنیچرکے کارخانے کی لاکھوں روپے مالیت کی بلڈنگ اورفرنیچر تباہ اورقیمتی پرندے ہلاک ہوگئے‘اہلیان علاقہ کاواقعہ کیخلاف احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق بستی میکن کچی پائندخان تحصیل وضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی محمدعثمان ولدنورمحمد نے تھانہ کینٹ میں درخواست دی ہے کہ نیوبنوں چونگی میلہ گراؤنڈ(دریابند)پرمیرافرنیچرکاکارخانہ ہے۔جسکے قریب سے نکاسی آب کانالہ گزرتاہے جودریائے سندھ میں جاگرتاہے۔اس نکاسی آب کے نالے سے شیخ یوسف‘نیوبنوں چونگی‘ڈیال روڈاوراعوان آبادکانکاسی کاپانی گزرتاہے۔

(جاری ہے)

4اپریل 2015ء کونکاسی آب کے اس مین نالے کومیلہ گراؤنڈکے قریب حقنوازمیکن نامی شخص نے اپنے پلاٹ کی بھرائی کیلئے بندکردیا۔گزشتہ رات 5اپریل کواچانک موسلادھاربارش کی وجہ سے نکاسی کاپانی مذکورہ نالے کے ذریعے دریائے سندھ میں گرنے کی بجائے ہمارے فرنیچرکے کارخانے میں داخل ہوگیاجس سے فرنیچرکے کارخانے کی دیواریں اوربلڈنگ گرگئی فرنیچراورلکڑی تباہ ہوگئی۔اسی طرح کارخانے میں قیمتی تیتر‘دیسی مرغیاں‘فینسی مرغیاں‘طوطے‘خرگوش اورکبوترمرگئے۔انہوں نے کہاکہ انکااس بارشی پانی سے آٹھ لاکھ روپے مالیت کانقصان ہواہے۔انہوں نے کینٹ پولیس کودرخواست کی کہ وہ فوری طورپرمذکورہ شخص حقنوازمیکن کیخلاف کارروائی کریں اورمیرے نقصان کاازالہ کرایاجائے۔