عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے ‘ماضی میں بطور ناظم عوام کے مسائل کے حل کیلئے بے انتہاء جدوجہد کی ‘مستقبل میں بھی وہ عوامی خدمت کو جاری و ساری رکھوں گا‘سابق ناظم لنڈی ارباب اشفاق احمد خان کا بیان

پیر 6 اپریل 2015 18:19

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء )سابق ناظم لنڈی ارباب اشفاق احمد خان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت انکی اولین ترجیح ہے کیونکہ ماضی میں بطور ناظم عوام کے مسائل کے حل کیلئے بے انتہاء جدوجہد کی اور مستقبل میں بھی وہ عوامی خدمت کو جاری و ساری رکھیں گے اپنے ایک بیان میں سابق ناظم لنڈی ارباب اشفاق احمد خان نے واضح کیا کہ ماضی میں انہوں نے کرپٹ‘ نا اہل اور دو نمبر جرگہ ماروں کو عبرت ناک شکست دی تھی اور مستقبل میں بھی وہ ایسے عناصر کو عبرت کا نشان بنائیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ بے کردار عناصر کے بجائے تعلیم یافتہ صالح اور دین دار لوگوں کو دیں تاکہ ایسے اشخاص انتخابات میں کامیاب ہوکر علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے اعادہ کیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر علاقے میں تعلیم کے فروغ صحت وصاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنائیں گے جبکہ بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔