افتخار علی مشوانی کی صدارت ضلعی ترقیاتی و مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ‘8کروڑ 54لاکھ کے مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی

پیر 6 اپریل 2015 18:16

مردان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء )ضلعی ترقیاتی و مشاورتی کمیٹی کا اجلاس چےئرمین افتخار علی مشوانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں 8کروڑ 54لاکھ روپے کی مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع مردان میں9دستکاری سنٹروں کے لےئے2کروڑ 70لاکھ،یونین کونسل ساولڈھیر میں دو دستکاری سنٹروں کے لےئے46لاکھ،بجلی کے پولز اور ٹرانسفرمروں کے لےئے3کروڑ 30لاکھ،سرکاری عمارت کی تعمیر و مرمت کے لےئے ایک کروڑ 38لاکھ،کمشنر دفتر میں پانی کی ٹینکی کے لےئے25لاکھ ،پی کے 26میں قبرستان کے لےئے30لاکھ اور پی کے23کے علاقے حاجی کورونہ میں مسیحی برادری کے قبرستان کے لےئے 15لاکھ روپے کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیڈیڈک چےئرمین افتخار مشوانی نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے حکام پر زور دیا کہ منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کریں تاکہ لوگ اس سے بروقت استفادہ کرسکیں۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ کی سماجی بہبود کی مشیر ڈاکٹر مہر تاج روغانی ،ایم پی اے جمشید مہمند،ڈپٹی کمشنر شاہد اللہ خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات فضل اللہ اور دیگر نے شرکت کی۔