فاٹا سے نو منتخب 4سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا، چیئرمین سینیٹ نے حلف لیا

پیر 6 اپریل 2015 18:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سینیٹ میں فاٹا سے منتخب ہونے والے4ارکان نے حلف اٹھا لیا، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ارکان سے حلف لیا، حلف اٹھانے والے ارکان میں اورنگزیب خان، حاجی مومن خان آفریدی، ساجد خان غوری اور تاج محمد آفریدی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے کے بعد چاروں ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس پر جا کر رول آف ممبرز پر دستخط بھی کئے۔ اس موقع پر چیئرمین سیینٹ نے چاروں ارکان سے مصافحہ کیا۔

متعلقہ عنوان :