پاکستان اور سری لنکا کے درمیان توانائی، تجارت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط

وزیراعظم کا سری لنکن صدر مکے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد ،میتھری پالا کا وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام سے تعارف کرایا نوازشریف کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر سری لنکا کے صدرکااستقبال ، گارڈ آف آنر پیش کیاگیا

پیر 6 اپریل 2015 18:02

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلیم ، جہاز رانی ، توانائی ، کھیل تجارت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے، وزیراعظم نواز شریف کی طر ف سے سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،وزیراعظم نے سری لنکن صدر کا وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام سے تعارف کرایا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کی وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پرگرمجوش استقبال کیا ۔ اس موقع پر مہمان صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے ۔ سری لنکن صدر کے اعزازمیں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ کی تقریب کا انعقادکیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم اور مہمان صدر میں ون آن ون ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعظم نے سری لنکن صدر سے وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام سے تعارف کرایا ۔

اس موقع پر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر پاکستان کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مشاہد اللہ خان اور سری لنکا کی طرف سے وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ، سیلون شپنگ کارپوریشن اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں مفاہمت کی یاداشت پر وزیر جہاز رانی کامران مائیکل اور سری لنکن وزیر خارجہ نے ، پاکستان اور سری لنکا میں تعلیم کے شعبے اور کھیل کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یاداشت پر وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ اور سری لنکن وزیر خارجہ نے دستخط کیے ۔ اس موقع پر جوہری تونائی میں تعاون کو بڑھانے کیلئے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے ۔