سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تربیتی طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

پیر 6 اپریل 2015 17:35

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تربیتی طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر روانہ ہورہا تھا کہ ٹیک آف کرتے ہوئے رن وے سے اتر گیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ زخمی ہوگیا اور دوسرا مکمل طور پر محفوظ رہا ائرپورٹ حکام کے مطابق حادثے میں طیارہ مکمل طور پر محفوظ رہا اور رن وے پر پھسلن کے باعث طیارہ رن وے سے اترا ہے